کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانا اور ان کے متعلق غلیظ زبان استعمال کرنا کچھ عاقبت نااندیشوں کا پیشہ ہے۔ گزشتہ دنوں ایسی ہی ایک لڑکی نے لڑکی ہوتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان کے متعلق ایسی گندی زبان استعمال کی کہ انسان کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائے۔ دوسری طرف ماہرہ خان نے اس بدتمیز کو ایسا دبنگ جواب دیا کہ لوگوں کے دل جیت لیے۔
ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مومل فیاض نامی اس لڑکی نے لکھا کہ ”آپ جیسی کنجریوں کو ڈراموں میں ہائی رینک فوجی آفیسرز کام دلواتے ہیں۔ اسی لیے نمک حلالی کرتی ہو ورنہ آپ جیسی دو ٹکے کی مجرا کرنے والیوں کی کیا حیثیت ہے معاشرے میں۔“
اسے جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ ”آپ کی ذہنیت آپ کے لفظوں میں صاف نظر آتی ہے۔ میری کمائی حلال کی ہے ورنہ آپ کو اچھے سکول بھیجنے کا ذمہ میں اٹھاتی۔ جہاں تک بات رہی دو ٹکے کی، ہم جیسی عورتیں اپنے آپ پر قیمت نہیں لگاتیں اور نہ ہی کسی اور انسان پر۔“
مہوش حیات کے اس جواب پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مصنفہ اور حقوق نسواں کی کارکن مہوش اعجاز نے لکھا کہ ”لو یو۔“ ردا علی نامی لڑکی نے لکھا کہ ”آئی ایم سو سوری، پلیز ماہی ایسے لوگوں سے دور رہا کریں۔ آپ کے مداح ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔“سائرہ نامی لڑکی نے کہا کہ ”ایسے گھٹیا لوگوں کو نظر انداز کریں ڈارلنگ۔