• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں شہبازشریف 7 جنوری کوطلب

Dec 24, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل اوررمضان شوگرملزریفرنسز میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے شہبازشریف کو 7 جنوری کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالتی حکم نامے میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف کو آخری موقع دیاجاتا ہے، آئندہ حاضری یقینی بنائیں ،شہبازشریف آشیانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضرہیں،،شہبازشریف کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثرہورہی ہے،آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف سمیت 10 ملزمان پرفردجرم عائدہے۔