• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وفاقی کابینہ کااجلاس،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سمیت15 نکاتی ایجنڈازیرغور

Dec 24, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہوگیاہے۔اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے جس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات،ادویات کی قیمت فروخت کا تعین،ایل او سی کے قریب رہنے والوں کیلئے بی آئی ایس پی کے تحت معاونت، پاکستان اسپورٹس بورڈایجنڈے میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ مریم نواز کے نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کرے گی۔ ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، ادویات کی قیمت فروخت کے تعین کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر کی تعیناتی، فرسٹ ویمن بینک اور ایگزیم بینک کے سی ای اوز کی تعیناتی، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اور اراکین کی تقرری کے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی، بورڈ کی تشکیل نو اور قانون میں ترمیم کا معاملہ بھی ایجنڈے میں رکھا گیا ہے۔کابینہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے عوام کیلئے بی آئی ایس پی کے تحت خصوصی ریلیف گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔