تھانہ لڈن کے اے ایس آئی ضیغم عباس نے مخالفین سے ساز باز ہو کر چادر چاردیواری پامال کرتے ہوئے سرفراز نامی شخص کے گھر داخل ہوکر عورتوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے بغیر مقدمہ کے گرفتار کرکے تھانہ بند کردیا جس پر متاثرہ خاندان نے تھانہ لڈن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سرفراز پر چیک کا مقدمہ تھا جس کی اس نے ضمانت بھی کروا رکھی تھی حنیف نامی شخص نے جب اپنی ضمانت کے کاغذات دکھائے تو اے ایس آئی نے وہ کاغذات بھی پھاڑ ڈالے اور کہا کہ میں کسی عدالت کو نہیں مانتاضیغم عباس نامی نکے تھانیدار نے ملزم کی بہنوں کو بغیر کسی لیڈی کانسٹیبل کے تشدد کرتے ہوئے تھانہ میں لے آیا اور تھانہ میں بے عزت کرتا رہا اور زمین پر بٹھا دیامتاثرین کا احتجاج ائی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ متاثرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم تھانہ لڈن کے سامنے خود کشی کرکے اپنی جان دے دیں گے
رپورٹ…
انضمام الحق چوہدری ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی