• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چین میں خنزیر کی ہڈیوں سے تسبیح بنا کر دنیا بھر میں ایکسپورٹ کی جارہی ہے؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو نے تہلکہ برپا کردیا

Dec 24, 2019

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تسبیح دنیا بھر کے مسلمان خریدتے ہیں اور جب عازمین حج و عمرہ کے لیے جاتے ہیں تو وہاں سے بھی تسبیح خرید کر لاتے اور عزیزواقارب کو تحفے میں دیتے ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے ایک ہولناک انکشاف سامنے آ گیا ہے۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق چین میں خنزیر کی ہڈیوں سے تسبیح کے دانے بنائے جا رہے ہیں اور ان دانوں کی تسبیح سعودی عرب برآمد کی جا رہی ہے جہاں سے دنیا بھر کے مسلمان خرید کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ یہ مبینہ انکشاف فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سید فاروق انور کاظمی نامی شخص نے فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں تسبیح کے دانے بنانے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے وائس اوور میں دعویٰ کیا گیاہے کہ سعودی عرب میں ملنے والی زیادہ تر تسبیح چین میں بنتی ہیں اور وہاں ان کی تیاری میںخنزیرکی ہڈیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔
اگر یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی ہے تو مسلمانوں کیلئے یہ ایک انتہائی تشویشناک انکشاف ہے، اس حوالے سے چینی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ کوئی باقاعدہ موقف جاری کرے تاکہ اگر یہ کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے یا چین کے کاروباری مفادات کے خلاف سازش ہے تو اس کو واضح کیا جاسکے۔