• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہ معروف امریکی گلوکارہ جسے یہ بھی یاد نہیں کہ وہ آخری مرتبہ کب نہائی تھیں

Dec 25, 2019

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)شوبز شخصیات خصوصا گلوکارائیں اور اداکارائیں اپنی نزاکت ، نفاست اور صفائی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن نامور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا شاید ایسے تکلفات سے بے نیاز ہوچکی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہیں یاد تک نہیں کہ وہ آخری بار کب نہائی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اس’ کارنامے’ کا ذکر کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے بتایا ہے کہ ان کے اسسٹنٹ نے ان سے پوچھاکہ وہ آخری بار کب نہائی تھیں جس پر لیڈی گاگا نے جواب دیا کہ انہیں یاد ہی نہیں کہ وہ کب آخری بار نہائی تھیں۔

لیڈی گاگا کے ٹویٹ نے ٹویٹر پر طوفان برپا کردیا۔جی آر این نامی ایک صارف نے لکھا کہ ” میرے ذہن نے مجھ سے پوچھا کہ آخری بار لیڈی گاگا کا آخری گانا کب آیا تھا ،میں نے بھی یہی کہایاد نہیں۔

ایم جے کیلی نامی صارف نے کہا ایک اور سوال داغ دیا کہ آخر ی بار آپ نے اپنے بال کب دھوئے تھے۔