لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی دوسری درخواست پر سماعت آج ہو گی۔
واضح رہے حکومت نے گزشتہ کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی تھی۔یاد رہے وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں فیصلہ نہ ا?نے پر لاہورہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت ا?ج تک کے لئے ملتوی کر دی تھی۔
دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پرسماعت کی تھی۔ درخواست گزار کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے کیس پر فیصلہ کر دے گی۔جس پر جسٹس انوار الحق پنوں نے استفسار کیا کہ بادی النظر میں درخواست کیسے قابل سماعت ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر وفاقی حکومت نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ایسے میں درخواست قابل سماعت ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی حکومت کل فیصلہ کر دے گی پھر اپ عدالت میں آ جائیں۔اس موقع پر ایڈشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ کل کابینہ کمیٹی کی میٹنگ ہے۔اس میں درخواستگزار کی درخواست پر فیصلہ کی توقع ہے۔
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی دوسری درخواست پر سماعت آج ہوگی
