• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیش کنیریا کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملے پر اظہر علی بھی میدان آگئے

Dec 29, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ قومی ٹیم میں کسی کے ساتھ برا برتاﺅ نہیں کیا جاتا، مجھے یقین ہے ماضی میں بھی ٹیم میں کسی کے ساتھ برا سلوک نہیں ہوا ہوگا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کسی وقت ایسا سلوک نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو ہلکا سا محسوس بھی ہوا ہو کہ کسی کےساتھ صحیح سلوک نہیں ہورہا۔اس معاملے پر زیادہ بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ ‘دنیش کنیریا کے ساتھ میں ایک یا دو ٹور میں رہا ہوں تو میں نے کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی اور مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ پاکستان ٹیم میں کبھی ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہوئی ہے۔