پشاور (نمائندہ خصوصی) پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہراکر جیت لی ۔کنگز الیون سوات نے سپر اوور میں ملنے والا سترہ رنز کا ہدف تین گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا. اس سے قبل دونوں ٹیموں نے مقررہ چھ اوورز میں چوراسی ،چوراسی رنز بنائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش اور پشاور زلمی مینجر ارشد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ضیااللہ بنگش نے کہا کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن ون سے ہی خیبر پختونخوا میں کرکٹ کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لیے متعدد پروگرام کیے ہیں جس پر پشاور زلمی اور چیئرمین جاوید آفریدی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے مکمل انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخوا میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس کے علاوہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں کرکٹ کافروغ تھا ۔ اس لیگ سے جہاں نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا وہیں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ۔
کلیوال زلمی لیگ کے مین راونڈ کے دوران پشاور زلمی کے ہیڈکوچ محمد اکرم بھی نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پشاور پہنچے۔ زلمی چیلنجرز مردان کے عثمان کو بہترین باولر، کنگز الیون سوات کے محمد لقمان کو بہترین بلے باز جبکہ زلمی چیلنجرز مردان کے جابر خان کو بہترین آل راونڈ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد کی خوشی میں پورے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجموعی طور پر 272ٹیموں نے شرکت کی اور کل 545میچز کھیلیں گئے۔ آٹھ بہترین ٹیموں نے مین راونڈ میں جگہ بنائی ۔
پشاور زلمی کی کلیوال زلمی لیگ کا سنسنی خیز اختتام, کنگز الیون سوات نے فائنل میں زلمی چیلنجرز مردان کو سپر اوور میں ہراکر ٹائٹل جیت لیا
