سینچورین(نمائندہ خصوصی) جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 107 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ نے چوتھے دن کا کھیل 121 رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر دوبارہ شروع کیا۔ مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 376 رنز کا ہدف تھا لیکن پوری ٹیم 268 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقا کی جیت میں ربادا نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 103 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی جانب سے آر جے برنز 84، جوئے روٹ 48، جے ایل ڈینلے 31 جبکہ ڈی پی سیبلی 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعے سے کیپ ٹاون میں شروع ہوگا۔