• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی سی حملہ کیس، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور

Jan 2, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسداددہشتگردی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظورکرلی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے عبوری درخواست ضمانت کی بحالی کیلئے درخواست دائر کردی،حسان نیازی کے وکیل حیدر مجید نے اے ٹی سی لاہور میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ تاخیر سے آنے پر عدالت نے عبوری ضمانت خارج کی ،درخواست میں کہاگیاہے کہ اے ٹی سی کے مین گیٹ پر رش اور دروازہ بندہونے سے تاخیر ہوئی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست ضمانت کی بحالی کا حکم دے ،عدالت نے حسان نیازی کی 6 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے حسان نیازی کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ آج صبح انسداد دہشتگردی میں پی آئی سی حملہ کیس میں حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت ہوئی توانسداد ہشت گردی عدالت نے تاخیر سے آنے پروزیراعظم کے بھانجے اور سینئر صحافی کے فرزند حسان نیازی کی ضمانت خارج کردی۔عدالت نے کہا آپ وکیل ہو کر تاخیر سے عدالت آ رہے ہیں۔قانون سب کیلئے برابرہے۔حسان کے وکیل نے تاخیر پر معذرت کی تاہم عدالت نے عبوری ضمانت کینسل کردی۔