• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خاتون کے ہاتھ لگانے پر پوپ فرانسس کو شدید غصہ چڑھ گیا

Jan 2, 2020

ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویٹی کن سٹی میں آئی ایک خاتون نے پوپ فرانسس کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ وہ سخت غصے میں آ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق پوپ فرانسس ویٹی کن سٹی کے پیٹرز سکوائر سے گزر رہے تھے جہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ جمع تھے۔ یہ لوگ لکڑی کی رکاوٹ کے ایک طرف تھے جبکہ دوسری طرف پوپ فرانسس چلتے جا رہے تھے اور چیدہ چیدہ لوگوں سے ہاتھ بھی ملاتے جا رہے تھے۔
اس دوران پوپ فرانسس نے ایک بچے کو پیار کیااور اس کے گال پر بوسہ دیا۔ اس کے بعد پوپ فرانسس لوگ سے ہٹ کر دوسری طرف جانے لگے لیکن وہاں کھڑی ایک خاتون نے ان کا بازو پکڑ کر انہیں اس زور سے واپس اپنی طرف کھینچ لیاکہ پوپ فرانسس لڑکھڑا کر رہ گئے۔اس طرح خاتون کے ہاتھ لگانے اور بازو کھینچے پر پوپ فرانسس کو اس قدر غصہ آگیا کہ انہوں نے دوسرے ہاتھ سے خاتون کے ہاتھ پر مارنا شروع کر دیا اور اپنا ہاتھ چھڑوا کر وہاں سے چلے گئے۔ خاتون پوپ فرانسس کا ہاتھ پکڑ کر انہیں کچھ کہنے کی کوشش کر رہی ہوتی ہے۔ اس واقعے کی ویڈیوانٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔