• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق کپتان سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج کر دیا

Jan 2, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے جس کے مطابق افتتاحی تقریب کراچی میں ہو گی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا اور اس موقع پر سابق کپتان سرفراز احمد نے آل راونڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ میں تیار رہنے کا چیلنج بھی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابققومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا، باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے۔‘
پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سرفراز احمد شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی۔