• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیا اقراءعزیز نے شادی کا جوڑا معروف بھارتی اداکارہ سے کاپی کیا؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

Jan 2, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے اداکارہ اقراءعزیز اور یاسر کی شادی سوشل میڈیا پر چھائی رہی اور ان کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے الزام عائد کرنا شروع کر دیا کہ اپنے بناﺅ سنگھار اور لباس میں اقراءنے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نقل کی ہے۔ ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق اقراءعزیز نے مایوں پر پیلا جوڑا زیب تن کیا تھا۔ اس کے اگلے روز زرد رنگ کی فراک پہنی۔ نکاح کے وقت اس نے نومی انصاری کا ڈیزائن کر دہ روایتی سرخ لہنگا پہنا اور ولیمے میں سلور /گرے رنگ کا لباس پہنا جو صدف فواد خان کا ڈیزائن کردہ تھا۔
ان تمام ملبوسات میں اقراءعزیز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں تاہم اب صارفین میں بحث جاری ہے کہ اقراءنے پریانکا چوپڑا کی نقل کی۔ پریانکا نے اپنی شادی کی تقریبات میں جب جب جس طرح کے ملبوسات پہنے، اقراءعزیز نے بھی ویسے ہی لباس زیب تن کیے۔ لوگ اقراءاور پریانکا کی شادی کی تصاویر ایک ساتھ بھی پوسٹ کر رہے ہیں جن میں ان دونوں نے حیران کن طور پر ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کے لباس پہن رکھے ہوتے ہیں۔ خاص طور پر دلہن کا روایتی سرخ رنگ کا لہنگا دونوں کا ایک جیسا ہی تھا۔ اس پر ایک صارف نے لکھا کہ ”اقراءنے پریانکا کی نقل کی ہے۔“ ایک اور نے کہا کہ ”اقراءنے نقل تو کی ہے لیکن وہ پریانکا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے۔ “ ایک صارف نے اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ”کیا آج سے پہلے شادی پر سرخ لہنگا صرف پریانکا نے ہی پہنا ہے؟ اس سے پہلے بھی ہزاروں دلہنیں سرخ لہنگے پہنچ چکی ہیں تو پھر اس حساب سے پریانکا نے ان کی نقل کی؟“