• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹک ٹاک پر تنقید کرنا فہد مصطفی کو بہت مہنگا پڑگیا

Jan 2, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار و میزبان فہد مصطفی کو ٹک ٹاک پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق فہد مصطفی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدین کو نصیحت کرنے کی کوشش کی لیکن صارفین الٹا ان کے گلے پڑے گئے۔ فہد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک نامی بکواس سے دور رکھیں۔ یہ صحت مندانہ نہیں ہے اور پوری قوم کارِ بے کار میں مصروف ہے۔“
فہد کے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ لوگ پل پڑے۔ شیراز حسین نامی شخص نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ”ہاں اور جیتو پاکستان سے بھی اپنے بچوں کو دور رکھیں جس میں معمولی چیزوں کے لیے لوگوں کی تضحیک کی جاتی ہے۔“مظہر ارشد نے کہا کہ ”جیتو پاکستان میں تو کمپیوٹر کورس سکھاتے ہیں ناں۔“تمہارے شو پر تو کوانٹم فزکس کی کلاسز ہوتی ہیں ناں۔“صائمہ نامی لڑکی نے لکھا کہ ”پلیز اپنے اپنے فون سے ٹک ٹاک کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر دیں اور ہرہفتے جیتو پاکستان دیکھا کریں۔ یہ بہت تعمیری شو ہے جس میں زندگی کے گُر سکھائے جاتے ہیں۔“