لاہور(نمائندہ خصوصی)اپنی متنازعہ ویڈیوز کے باعث شہرت پانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے والد کا ویڈیو بیان بھی آگیا۔92نیوز کے مطابق حریم شاہ کے والد کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہے۔میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔حریم شاہ کے والد نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ااسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی ۔انہوں نے کہا حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں
اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں زوار حسین شاہ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں۔انہوں نے کہا بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ وتعز من تشا وتذل من تشا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی‘۔انہوں نے کہا اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔انہوں نے کہا ان کو اپنی نہیں اس بات کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے قرابت داروں کو دکھ ہوا اور اس سب سے ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچااس پر میں سب سے زیادہ دکھی ہوں۔
انہوں نے کہا ماضی میں ہمارے خاندان کااحترام تھا عزت تھی لیکن شاید میرے کسی گناہ میں اللہ نے سب کو شامل کرلیا۔انہوں نے کہا انہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ، الہدیٰ انٹرنیشنل سے تعلیم القرآن کروایا، عالمہ کا کورس کروایا۔انہوں نے کہا ایک بات سوچ کر تسلی ہوتی ہے کہ حضرت نوح کا بیٹا اور لوط علیہ السلام کی بیوی بھی پیچھے رہنے والوں میں ہوگئی ۔انہوں نے کہا میرے پاس ان کی طرح اصلاح کرنے کا سلیقہ نہیں ہے۔
میرے پاس کچھ اختیار نہیں ہے پھر بھی میں اپنے اولیا اللہ اور اپنے چاہنے والوں سے دعاگو ہوں کہ وہ دعا کریں کہ وہ اسے حریم شاہ سے فضہ حسین بنائے۔اور میں اللہ کی رحمت سے ناامید بھی نہیں ہوں۔ہدایت دینا اس کا کام ہے۔ بڑے بڑے لوگ گمراہ ہوجاتے ہیں لیکن اگر اللہ راضی ہوجائے تو بڑے بڑے لوگ ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں۔آپ سب دعا کریں کہ اللہ اسے کامیابی دے۔اس کی وجہ سے جن کی عزت پر حرف آیا ان سے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا ہماری دشمنی ہوسکتی ہے لیکن کسی کی عزت کبھی نہیں اچھالی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے گھر والے اذیت میں ہیں، سو تک نہیں سکتے، انسان ہیں برداشت کرنا پڑتا ہے۔دعاکریں اللہ ہمارے ملک کی اور خاندان کی عزت رکھے ہمارے نسب کی عزت رکھے۔انہوں نے کہا میں تمام لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں جن کی میری وجہ سے عزت پر حرف آیا۔
انہوں نے کہا اگر میں نے حریم سے کوئی تکلیف پہنچائی ہے تو اس بھی معذرت،انہوں نے کہا کچھ دوست کہتے ہیں کہ آپ کی عزت کی وجہ سے آپ سے بات نہیں کرسکے لیکن ہم اس دکھ کی وجہ سے کھانا تک نہیں کھاسکتے۔