• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم عمران خان آج آبائی ضلع میانوالی کا دورہ کریں گے

Jan 4, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان آج آبائی ضلع میانوالی کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورہ میانوالی پر وزیر اعظم ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ آئی جی پولیس وزیر اعظم کو پولیس سٹیشنز کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دیں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم نمل انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کریں گے۔