• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کےلئے علیحدہ کاﺅنٹر قائم

Jan 4, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر خواتین کی سہولت کےلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں کی سہولت کےلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اندرون و بیرون ملک جانے والی مسافر خواتین کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کر دیئے۔کاؤنٹرز کے قیام سے اب خواتین مسافر ائیر پورٹ پر قائم کردہ علیحدہ لائن سے گرز کرسکریننگ کا مرحلہ مکمل کریں گی، ائیر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رش اور لمبی قطاروں کے باعث خواتین مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دیگر ائیر پورٹس پر بھی خواتین مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سی اے اے حکام کاکہنا ہے کہ دیگر ایئرپورٹس پر بھی خواتین کیلئے علیحدہ قطاریں بنوائی جائیں گی ۔