کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور مشیران کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی گئی ،درخواست میں معید یوسف خان معاون خصوصی برائے وزیراعظم وزارت قومی سلامتی کی تقرری بھی چیلنج کی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انتہائی حساس شعبے میں معید یوسف کی تعیناتی قومی سلامتی کامعاملہ ہے، معید یوسف کی تعیناتی پر جے آئی ٹی اور اعلیٰ تحقیقات کرائی جائیں،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ معاونین خصوصی اورمشیران وزراکاپورٹ فولیو اورمراعات لے رہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور مشیران کی تقرری کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری درخواست دائر
