• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حسن علی کی رفتار میں کمی کیوں ہوئی اور ان کی پسلیوں اور کمر پر دباؤ کیوں بڑھتا ہے؟ وقار یونس نے بالآخر اس سوال کا جواب دیدیا جو سب ہی جاننا چاہتے ہیں

Jan 5, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ حسن علی نے اپنی رفتار اور لائن لینتھ کی بدولت دھاک بٹھائی مگر مسلسل 2 سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار میں کمی آ گئی جبکہ باﺅلنگ ایکشن کے باعث ان کی پسلیوں اور کمر پر دباﺅ بڑھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ حسن علی نے اپنی پیس اور لائن و لینتھ کی بدولت دھاک بٹھائی لیکن مسلسل 2سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کی رفتار میں کمی آ گئی اور انجریز بھی ہوئیں جبکہ ان کے باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے پسلیوں اور کمر پر دباؤ بڑھتا ہے تاہم امید ہے کہ بحالی فٹنس کے بعد ایک ہفتے میں باﺅلنگ شروع کردیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حسنین کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 4اوورز کی کارکردگی کی بنیاد پر سکواڈ میں شامل کیا اور اب باصلاحیت باﺅلر کی فٹنس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں مسلسل کام ہو رہا ہے کیونکہ شاہین شاہ آفریدی ایک مثال ہیں کہ زیادہ فٹ ہوئے تو کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، یہی کام دیگر فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ بھی مسلسل کرتے رہنا ہوگا۔