• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب انقلابی اقدام،

Jan 6, 2020

راولپنڈی ( رانا محمد سعید ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب انقلابی اقدام، راولپنڈی ریجن کے تھانوں میں مددگار بٹن کی تنصیب کی جائے گی، ابتدائی طور پر تھانہ سول لائنزراولپنڈی میں مدد گار بٹن کی تنصیب کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک نے عوام کی شکایات کے بہترین اور موثر حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی ریجن کے تھانوں میں مدد گار بٹن کی تنصیب کا عمل شروع کروایا گیا جس کا باقاعدہ آغاز راولپنڈی ضلع کے ماڈل پولیس سٹیشن سول لائنز سے کیا جاچکاہے، مددگار بٹن کی تنصیب کا مقصد عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنانا ہے، کسی بھی شخص کی تھانے میں شنوائی نہ ہونے کی صورت میں تھانے میں مددگار سسٹم سکرین کے سرخ بٹن کو دبائے گا جس سے اس کا فوری رابطہ متعلقہ ایس ڈی پی او سے ہوجائے گا اور ریجنل پولیس آفیسر اور سی پی او راولپنڈی کو اس کے متعلق ایس او ایس پیغام موصول ہو جائے گا، جس سے متعلقہ شخص کی فوری دادرسی کو یقینی بنایا جا سکے گا، ابتدائی طور پر راولپنڈی ریجن کے ماڈل تھانہ جات میں اس کا آغاز کیا جائے گا اور بعد ازاں اس کا دائرہ کار راولپنڈی ریجن کے تمام تھانہ جات میں کیا جائے گا، عوامی سطح پر اس اقدام کو کافی سراہا گیا ہے او ر اسے بہترین پولیسنگ کی جانب اہم اقدام قرار دیا گیا ہے۔