• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چشتیاں۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے سوشل میڈیا پر وائرل بہاول نگر تحصیل کے علاقے میں مسجد مکتب پرائمری اسکول جنڈ والہ میں کلاس روم کی عدم دستیابی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے جنڈ والہ مسجد مکتب پرائمری سکول کا دورہ کیا

Jan 9, 2020

چشتیاں۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے سوشل میڈیا پر وائرل بہاول نگر تحصیل کے علاقے میں مسجد مکتب پرائمری اسکول جنڈ والہ میں کلاس روم کی عدم دستیابی وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے جنڈ والہ مسجد مکتب پرائمری سکول کا دورہ کیا ۔چشتیاں ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران علی اور محکمہ ایجوکیشن کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ چشتیاں۔ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے سکول کے کمرے کی تعمیر کے فوری فنڈز مہیا کر کے کلاس روم کو مکمل کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سکول میں درجہ چہارم کے سٹاف کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں۔ چشتیاں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ والہ کا دورہ کیا اور ہائی سکول میں سہولیات اور تدریسی عمل کو مثالی قرار دیتے ہوئے انچارج ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کو بیحد سراہا ۔ چشتیاں ۔ڈپٹی کمشنر نے جنڈ والہ میں بنیادی مرکز صحت کا بھی دورہ کیا اور مرکز صحت میں ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا ۔۔ ……رانا علی اکبر ایریا رپورٹر نیوز ٹائم چشتیاں