• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی پولیس افسر کو خاتون کی لپ سٹک کی تعریف مہنگی پڑگئی

Jan 11, 2020

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر کو خاتون کی لپ سٹک کی تعریف کرنے پر معطل کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر بھارتی پولیس افسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں نئی دلی کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر خاتون سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے اور ان کے پیر چھوتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ خاتون کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ پولیس آفسر گاڑی سے اتر کر آئے اور مجھے روک کر کہا کہ تمہاری لپ سٹک بہت اچھی لگ رہی ہے۔
خواتین کے ساتھ موجود دیگر افراد بھی پولیس افسر کی اس حرکت پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے جب کہ اے ایس آئی کے ساتھ موجود دیگر پولیس اہلکار ویڈیو بنانے والے کو روکتے ہوئے دکھائی دیے کہ ویڈیو مت بناؤ۔ بعد ازاں واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اے ایس آئی کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی۔