• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرکٹر حارث رؤف پر پابندی لگ گئی

Jan 13, 2020

سڈنی(ویب ڈیسک) میلبرن اسٹارز نے لاہور قلندرز کی دریافت تیز گیند باز حارث رؤف پر نیٹس میں باولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بگ بیش لیگ میں اپنی تیز و نپی تلی گیند بازی سے 15 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باولر حارث رؤف اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔میلبرن اسٹارز کے کپتان میکس ویل سمیت ٹیم میں موجود دیگر بلے بازوں نے ان کی تیز گیند بازی کی بہت تعریف کی ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ نیٹس میں حارث کو کھیلنے سے اجتناب کرتے ہیں تاکہ ان کی تیز گیندبازی سے زخمی نہ ہو جائیں۔واضح رہے حارث روف نے اب تک پانچ میچوں میں ایک ہیٹ ٹرک کے ساتھ 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ بگ بیش لیگ میں سب سے وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔