• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بنگلہ دیش کا ٹیسٹ سیریز سے انکار، پی سی بی کا ابتدائی موقف آگیا

Jan 13, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورد (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے بنگلہ دیش کے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کا علم ہوا ہے، بی سی بی آفیشلز کی جانب سے باضابطہ رابطہ کرکے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا، وہ بنگلہ دیشی بورڈ آفیشل کے رابطہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بورڈ میٹنگ کے بعد بتایا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نہیں جائیں گے، بورڈ نے فیصلہ حکومت کی ہدایات پر کیا ہے۔