• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”مجھے امید ہے کہ ہم انڈر 19 ورلڈکپ جیت جائیں گے کیونکہ۔۔۔“ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستانیوں کو امید دلا دی

Jan 12, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں پرامید ہوں ہماری انڈر19 کرکٹ ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئے گی، انڈر 19 کرکٹ سے کھلاڑیوں کی گرومنگ ہوتی ہے اور گزشتہ انڈر19 ورلڈکپ کے بعد میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوران میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باﺅلر بنا اور پھر مجھے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے منتخب کیا گیا جس کے بعد میں قومی ٹیم میں شامل ہو گیا۔