• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی

Jan 14, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اوررکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن نےعدم پیروی کی وجہ سے فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔