نئی دہلی (نمائندہ خصوصی) سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز سے آرام دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روہت شرما اور محمد شامی کو واپس طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 5 ٹی 20 ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔ سری لنکا کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے نودیپ سائنی اور شردل ٹھاکر کو بھی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہردیک پانڈیا کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے باعث شیوم دوبے کیلئے بھارتی ٹیم کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں کم بیک کارکردگی دکھانے والے شیکھر دھون بھی نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
روہت شرما اور محمد شامی کی پھر بھارتی ٹیم میں واپسی
