• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران نے امریکہ کے بعد اب یورپی ممالک کو بھی خبردار کردیا

Jan 16, 2020

تہران(نمائندہ خصوصی) ایران کے صدر حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ میں غیر ملکی افواج کو خطرے کی وارننگ جاری کردی۔انہوں نے امریکا سے سخت کشیدگی کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے انہیں انخلا کے لیے دوٹوک پیغام دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں ایرانی صدر نے مشرق وسطیٰ میں موجود غیر ملکی طاقوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خطے میں رکنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ آج امریکی فوج خطرے میں ہے تو کل یورپی طاقتوں کو خطرات ہوں گے، اگر غیر ملکی طاقتیں خطے میں رہیں تو ان کے لیے خطرناک ہوگا۔ایرانی صدر کی یہ دھمکی فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جوہری سمجھوتے پر تنازع کا میکانزم فعال کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔