• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈیوڈ وارنر نے 28 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Jan 16, 2020

ممبئی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران 28 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے کیرئیر کی 18 ویں سنچری سکور کی اور اس کیساتھ ہی وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 115 اننگز میں تیز ترین 5,000 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بھی بن گئے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ براجمان ہیں جنہوں نے صرف 101 اننگز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز سر ویوین رچرڈز 114 اننگز کے ساتھ دوسرے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی 114 اننگز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔