• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کامران اکمل ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر دل شکستہ، ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا تو کیا جواب آنا شروع ہو گئے ؟ جانئے

Jan 17, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے گزشتہ روزمصباح الحق نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں کامران اکمل ایک مرتبہ پھر سے جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ہیں تاہم اس مرتبہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی لاٹری نکل آئی ہے تاہم کامران اکمل سلیکٹ نہ ہونے پر کافی دل شکستہ اور افسردہ دکھائی دیتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھی کیا لیکن ان کو حوصلہ دینے کیلئے ان کے چاہنے والے میدان میں آ گئے

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر دل ٹوٹ گیاہے اور بہت دکھ پہنچا ہے ، میں نے حقیقت میں بہت محنت کی ، بہر حال میں ہار نہیں مانوں گا اور مزید محنت کروں گا ، سپورٹ کرنے والوں کا شکرگزار ہوں ، بہت شکریہ ۔“

کھلاڑی عمران نذیر نے عمر اکمل کے ٹویٹ پر رپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ” امید مت چھوڑو ، آپ پر اللہ کی رحمت ہو ۔“

حافظ محمد عمران نامی ٹویٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمت سے کام لیں ،اس میں کچھ شک نہیں کہ آپ دستیاب وکٹ کیپربلے بازوں میں سب سے بہتر اور ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی سے اپنی اہلیت بار بار ثابت کر چکتے ہیں ، آپ کو ٹیم سے دور رکھنا ایک باصلاحیت کھلاڑی کو پاکستان کی نمائندگی سے محروم کرناہے ۔“

حافظ محمد عمران کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ” میں ہمت نہیں ہاروں گا،بس سمجھ نہیں آ رہی کہ معیار کیا ہے ۔“

سید رضا مہدی نے کامران اکمل کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ” کامی بھائی اپنے عصاب کو مضبوط رکھیں ۔“جس پر کامران اکمل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں نے کارکردگی دکھائی اس کے علاوہ مجھے مضبوط رہنے کیلئے کس چیز کی ضرورت ہے ۔“

نیلم اسلم نے کامران اکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” انشاءاللہ سیدھے ورلڈ کپ سکواڈ میں سلیکٹ ہوں گے ، پی ایس ایل کیلئے آل دی بیسٹ اور ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔“کامران اکم نے نیلم اسلم کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار پر کہا کہ ” آپ کی دعاﺅں اور سپورٹ کیلئے شکریہ ۔“

کامران اکمل نے سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں سلیکٹ ہونے والے تما م کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ٹیم میں واپسی پر مبارک باد دیتا ہوں ۔“