• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کینیڈین خاتون سیاح نے اسلام قبول کرنے کی ویڈیوکیوں جاری کی؟

Jan 18, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی)دنیا بھرمیں سیاحت اور مہم جوئی کی وجہ سے اپنا نام پیدا کرنے والی کینیڈین خاتون سیاح روزی گیبریئل نے اپنے قبول اسلام کے روح پرور مناظر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردیئے۔انہوں نے کہا ویڈیو جاری کرنے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ اسلام امن ، محبت اور وحدانیت کا دین ہے۔دنیا بھرمیں اس کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں احساس ہوا کہ انہیں یہ سچ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہئے کہ اسلام امن، محبت اور وحدانیت کا دین ہے۔ اس مذہب کے حوالے سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ غلط فہمیاں اور تنقید پائی جاتی ہے نہ صرف غیر مسلمانوں میں بلکہ خود مسلمانوں میں بھی۔کئی مذاہب میں بہت سے مسالک ہیں، یہ مذہب کے نہیں انسان کی خامیاں ہیں۔

واضح رہے کہ محض ایک سال قبل روزی گیبریل نے پاکستانی کلچر اور خوبصورتی کے بارے میں جاننے کے لیے ایک موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے لاہور، سوات، ملتان اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کی خوبصورتی کو پہچانا اور اسے دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچایا۔وہ پاکستانیوں کے پرخلوص رویے اور مہمان داری سے بہت خوش ہوئیں۔ قبل ازیں وہ دنیا بھر میں اپنا سفر بھی کرچکی ہیں۔