• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”مواخذے کے آرٹیکل امریکیوں کے انتخابی حق پرخطرناک حملہ ہے“صدرٹرمپ کے وکلا نے دفاعی موقف پیش کردیا

Jan 19, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)مواخذے کی کارروائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے دفاعی موقف پیش کردیا، قانونی ٹیم کاکہنا ہے کہ مواخذے کے آرٹیکل امریکیوں کے انتخابی حق پرخطرناک حملہ ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق صدرڈونلڈٹرمپ کی قانونی ٹیم کی قیادت وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ سی پولونی کریں گے، صدرڈونلڈٹرمپ کے وکلانے مواخذے کی کارروائی پردفاعی موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ مواخذے کے آرٹیکل امریکیوں کے انتخابی حق پرخطرناک حملہ ہے،مواخذہ الیکشن2016کے نتائج کوالٹنے کی غیرقانونی کوشش ہے۔
وکلا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ صدرنے یوکرینی ہم منصب سے ستمبرمیں اقوام متحدہ میں ملاقات کی،ملاقات کے بعدیوکرین کےلئے فوجی امدادجاری کی گئی،اس سے ثابت ہوتاہے کہ یوکرین کےساتھ کوئی ادل بدل نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان صدرڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے2آرٹیکلزکی منظوری دے چکاہے،صدرڈونلڈٹرمپ پراختیارات کے غلط استعمال اورقانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔