• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آسٹریلیا اور انڈیا میں تیسرے ون ڈے کا حیران کن نتیجہ آگیا

Jan 20, 2020

بنگلور (نمائندہ خصوصی) تیسرے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ خیال رہے کہ پہلے میچ میں آسٹریلیا کو فتح حاصل ہوئی تھی جبکہ باقی دونوں میچز میں کامیابی ٹیم انڈیا کے نام رہی۔

بنگلور میں آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں 287 رنز کا ہدف ٹیم انڈیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 گیندیں پہلے ہی حاصل کرلیا۔ انڈیا کی جانب سے اوپنر روہت شرما نے انتہائی ذمہ دارانہ اننگ کھیلتے ہوئے 119 رنز بنائے ، ویرات کوہلی نے بھی کپتان اننگ کھیلتے ہوئے 89 رنز بنائے تاہم وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔ ٹیم انڈیا کے شریاس ایئر 44 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ 131 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارنوس لابوس چینج نے 54 رنز سکور کیے۔

انڈیا کی جانب سے محمد شامی سب سے کامیاب باﺅلر رہے اور انہوں نے 4 کینگروز کا شکار کیا ، رویندرا جدیجا کے حصے میں 2 جبکہ کلدیپ یادیو اور سائینی کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔