پاکستان پیپلز پارٹی گلف / مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی نو منتخب عھدیداران کی پہلی میٹنگ گلف/مڈل ایسٹ کے صدر محترم میاں منیر ھانس صاحب کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف /مڈل ایسٹ کی صدر محترمہ مھوش شیخ کے گھر پہ ایک پر تکلف منعقدہ تقریب میں کی گئ۔تقریب کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ھوئ۔
اس تقریب میں خاص طور پہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف / مڈل ایسٹ کی تمام خواتین عہدے داران نے شرکت کی ۔جس میں پی پی پی خواتین ونگ گلف/ مڈل ایسٹ کی صدر محترمہ مھوش شیخ ایڈوکیٹ۔پی پی پی خواتین ونگ گلف /مڈل ایسٹ سینئر نائب صدر محترمہ عائشہ منیر ھانس۔پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ نائب صدر انعم خان درانی۔پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹری نجمہ شہزاد شاہ۔
پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ سیکریٹری اطلاعات نجمہ جیلانی۔پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیعہ ناز ملک اور پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مدیحہ شیخ و تمام عہدیدار خواتین نےشرکت کی۔
گلف /مڈل ایسٹ کے صدر محترم میاں منیر ھانس صاحب نےخواتین ونگ کی نو منتخب عہدیدران کا آپس میں تعارف کرایا۔اس دوران گلف/مڈل ایسٹ خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری فرح احسان عباسی صاحبہ جو کہ سعودی عرب میں اور پی پی پی خواتین ونگ گلف/مڈل ایسٹ کی نائب صدرمحترمہ نایاب امجد صاحبہ جو کہ کویت میں رہائش پزیر ھیں انہوں نے بھی ٹیلفون پہ خطاب کیا اور پارٹی کے مختلف امور پہ اپنی تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پہ پاکستان پیپلزپارٹی کے متعلق مختلف امور اور موجودہ حالات پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔اور پاکستان پیپلز پارٹی کو پاکستان کے علاوہ گلف اور مڈل ایسٹ میں مضبوط اور فعال بنانے پر غور و فکر کیا گیا۔اور گلف و مڈل ایسٹ کے تمام ممالک میں خواتین ونگ بنانے کے لئے مشاورت کی گئ ۔
تقریب میں چئیرمین محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب کے شانہ بشانہ چلنے کا عھد کیا گیا ۔اور مستقبل میں چئیرمین محترم بلاول بھٹو زرداری صاحب کی کامیابی کی دعائیں کی گئیں۔اور سابقہ صدر محترم آصف علی ذرداری صاحب کی مکمل صحت یابی کے لیئے دعائیں کی گئیں۔
تقریب کا اختتام پر تکلف عشائیےکے ساتھ ھوا۔اور سب نے پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کا عھد کیا۔
نجمہ جیلانی
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی
گلف/مڈل ایسٹ ریجن