• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے کس طرح محفوظ رہا جا سکتا ہے ؟ ایسا طریقہ سامنے آ گیا کہ جان کر آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

Jan 28, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)چین میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 106 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم اب اس سے محفوظ رہنے کا ایسا شاندار طریقہ بتا دیا گیاہے کہ جان کر آپ بھی عش عش کرا ٹھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ دن میں پانچ بار وضو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی تدبیر ہے ، وضو کی پریکٹس کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر ہیں ، چینی شہر ووہان میں بھی وضو کی پریکٹس کروائی جارہی ہے ۔پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے کرونا وائرس کا جلد شکارہو سکتے ہیں ، کرونا وائرس اور سگریٹ پھیپھڑوں کو متاثرکرتے ہیں ، قوت مدافعت کی بہتری کیلئے وٹامنز کا استعمال کیا جائے ۔