• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں افغانیوں پر تابڑ توڑ حملہ کرنے والے محمد حریرہ آوٹ کیسے ہوئے؟ نئی بحث شروع ہو گئی

Feb 1, 2020

بینونی(نمائندہ خصوصی)انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں افغان باولر نے تابڑ توڑ حملہ کرنے والے بلے باز محمد حریرہ کو اس بزدلانہ طریقے سے آوٹ کردیا کہ کمنٹیٹر بھی چلا اٹھے ۔
قومی ٹیم کے بلے باز حریرا 64 رنز پر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ پر موجود تھے جب افغان بولر نور احمد نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ کرکے امپائر سے اپیل کردی۔ امپائر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دیا جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آوٹ قرار دیا۔افغان بولر نور احمد کو وکٹ تو مل گئی لیکن وہ کمنٹیٹرکی تنقید کا نشانہ بن گئے۔میچ میں کمنٹری کرنے والے ایکسپرٹ نے بھی ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے میچ کی ویڈیو دکھائی جس میں کیوی کھلاڑی ویسٹ انڈین بلے باز کو انجرڈ ہونے کے بعد اٹھا کر ڈریسنگ روم تک لے جارہے تھے۔ نان اسٹرائیکر پر کھڑا کھلاڑی اگر کریز سے باہر ہوتا ہے تو باولر اسے آوٹ کرسکتا ہے کہ لیکن گیم اسپرٹ برقرار رکھنے کے لیے کھلاڑی اس قسم کے اقدام سے گریز کرتے ہیں