لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہا ہے اور اب بھی ہم ہر وقت تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیاءکپ 2020ءکھیلنے کیلئے پاکستان آئی تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا ”میرے خیال سے ہم نے ہمیشہ ہی بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہا ہے بلکہ سپورٹس ہی دونوں ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے والا واحد پل ہے۔“
ایشیاءکپ کی میزبانی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا معاملہ ہے ، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، میزبانی کوئی بھی کرے، کرکٹ کا کھیل جاری رہنا چاہئے۔