لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے پی سی بی سٹاف سے بدتمیزی کی ہے جس پر ان کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر کہا کہ دیکھ لیں کہاں ہے چربی ،اس دوران کھلاڑی نے سٹاف کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد ایسی حرکت کی ،جس پر سٹاف نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو شکایت لگائی ۔اعلیٰ عہدیداران عمر اکمل کے رویے سے نا خوش ہیں اور وہ ایکشن کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں ،بتا یا جا رہا ہے کہ عمر اکمل کے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھ کر پی سی بی ا ن کے خلاف ضرور ایکشن لے گا ۔