• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کا ووہان سے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے،چینی دفتر خارجہ

Feb 2, 2020

بیجنگ(نمائندہ خصوصی)چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ووہان سے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان کروناوائرس کا پھیلاﺅ روکنے پر چینی اقدامات کی حمایت کرتا ہے ،شاہ محمود قریشی نے چین کو کرونا وائرس کی روک تھام پر ہر ممکن مدد کی پیش کی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چینی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کا ووہان سے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے،چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب سے فون پر بات کی ،شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیراعظم کیلئے پیغام دیا۔

چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کروناوائرس کا پھیلاﺅ روکنے پر چینی اقدامات کی حمایت کرتا ہے ،شاہ محمود قریشی نے چین کو کرونا وائرس کی روک تھام پر ہر ممکن مدد کی پیش کی ،پاکستان جلد چین کیلئے طیارے سے طبی سامان روانہ کرے گا،ترجمان کامزید کہناہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستانی حکومت کو بھروسہ ہے چین پاکستانیوں کاتحفظ یقینی بنائے گا۔