• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آوارہ کتوں کا خاتمہ ناممکن بن گیا ضلعہ بھر میں آوارہ کتوں کا راج اور آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ضلعہ انتظامیہ خاموش لوگوں کو مشکلات سامنا کرنا پڑ گیا

Feb 2, 2020

دادو شہر کے اندر آوارہ کتوں نے اپنی بادشاہت کا راج جمالیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ دادو سول ہسپتال میں ہر وقت درجنوں آوارہ کتوں کا ہجوم رہتا ہے جو کہ سرعام جلوس کی شکل میں شہر کی گلیوں اور روڈوں پر گھوم رہے ہیں صبح کے اوقات میں آوار کتوں کے جم غفیر کی وجہ سے سکول جانے والے بچے بچیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ضلعہ دادو شہر کے تحصیل خیرپورناتھن شاہ ،جوہی، کاچھو سمیت پورے ضلعے میں آوارہ کتوں کی شکایات ہونے کے باوجود ضلعے انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی شہر، گلی چوک، روڈس پر آوارہ کتوں کا جم غفیر رہتا ہے جس کی وجہ سے بچے بچیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور اسکول مدرسے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں اور گردونواح کے رہائشیوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور کتا مار مہم کو یقینی بنا کر مزید انسانی جانوں کو آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچائیں.

رپورٹ اعجاز علی چانڈیو دادو