• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ سید محمد امتیاز شاہ کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

Feb 4, 2020

آج مورخہ 04-02-2020 ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ سید محمد امتیاز شاہ کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹینگ میں ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کیپٹن (ر) واحد محمود،ضلعی پولیس سربراہ ٹانک عارف خان،ضلعی پولیس سربراہ ساؤتھ وزیرستان شوکت علی،ایس پی تفتیش ڈیرہ و ٹانک اور تینوں اضلاع کے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز،،ایس ایچ اوز،تمام تھانہ جات کے تفتیشی عملہ و ٹریفک انچارج صاحبان نے شرکت کی۔
ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ سید محمد امتیاز شاہ نے ماہ نومبر، دسمبر 2019و جنوری 2020کے کرائم کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے تینوں اضلاع کے ضلعی پولیس سربراہان نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پر آر پی اوڈیرہ نے تینوں اضلاع کے پولیس سربراہان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تھانہ جات میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور تمام ایس ایچ اوز اپنے اختیارات کا ایمانداری اور جرأت مندی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے تھانہ جات کو عدل کا نمونہ بنائیں،تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ عزت سے پیش آئیں اپنے دروازے عام عوام کے لیے ہر وقت کھلے رکھیں اس کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کو بلا وجہ تنگ نہ کریں اسی طرح اپنی حفاظت کے لیے لائسنس دار اسلحہ رکھنے والے افراد کو ہر گز پریشان نہ کیا جائے اور بلاجواز یا ناجائز چھاپہ زنی سے مکمل گریز کیا جائے۔مزید برأں ضلعی پولیس سربراہ ساؤتھ وزستان کو ہدایات دیں کہ اپنے ضلع میں ہر قسم کی غیر قانونی نقل و حرکت کے حوالے سے اپنی طرف سے ایک منظم پلان ترتیب دے کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور گاڑیوں و غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کی مکمل روک تھام کے لیے بہتر حکمت عملی اپنائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ تینوں اضلاع میں جاری سود کے کاروبار کے خلاف مکمل کاروائی عمل میں لائی جائے اورسودی کاروبار میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندارج عمل میں لایا جائے۔ مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے کہا کہ تینوں اضلاع کے کسی بھی تھانہ سے منشیات فروشی کی شکایات موصول نہیں ہونی چاہیں خاص طور پر آئس نشۂ کے حوالے سے کریک ڈاؤن کیا جائے۔ غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف بھی بھرپو ر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔آر پی او ڈیرہ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو ہدایات دی کہ اپنے سرکل میں ایس ایچ اوز کے ساتھ مل کر قمار بازی،قباء خانوں،سود خوروں،پی اوز اور ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیں عمل میں لائیں اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔
آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز اور ٹریفک انچارج ڈیرہ و ٹانک کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے نظام میں بہتری لائیں اور ٹریفک کی روانی کو مؤثر کریں اور شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں،بلا نمبر موٹر سائیکل،دوسرے اضلاع کی رجسٹرڈ چنگ چی رکشہ،پریشر ہارن اور ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں۔