استنبول (نمائندہ خصوصی) ترکی کے شہر استنبول کے ایئر پورٹ پر مسافر طیارہ رون پر پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا جس کے باعث 52 افراد زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ پر ایک مسافر طیارہ رن وے پر پھسل گیا، طیارہ ایئر پورٹ کی حدود کے آخر تک پھسلتا رہا اور 3 ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 177 مسافر سوار تھے جن میں سے 52 افراد زخمی ہوگئے۔ بعض مسافر طیارہ ٹوٹنے کے باعث زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض لوگ رن وے پر بھی گر گئے۔ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔