ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جہاں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں وہیں مہنگے فیشن کی وجہ سے بھی وہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی بعض تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ مہنگی ترین شارٹ ڈریس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے جو یہ مختصر ڈریس پہن رکھی ہے یہ معروف برانڈ ’ڈائر‘ کی بنائی ہوئی ہے۔ اس لباس کی قیمت 3 ہزار 200 پاﺅنڈ (تقریباً 6 لاکھ 38 ہزار روپے) ہے۔
اس بیلٹ کے ساتھ پریانکا چوپڑا جونس نے ایک بیلٹ بھی باندھ رکھا ہے اور یہ بھی ’ڈائر‘ برانڈ کا ہے۔ اس بیلٹ کی قیمت 2 ہزار 150 پاﺅنڈ (4 لاکھ 29 ہزار روپے) ہے۔ جوتوں، چین اور دیگر چیزوں کو نکال بھی دیا جائے تو ان تصاویر والی پریانکا اس وقت تقریباً 10 لاکھ 67 ہزار کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔