لاہور (نمائندہ خصوصی) کبڈی ورلڈکپ 2020ءکے تیسرے دن آسٹریلیا، جرمنی اور بھارت نے اپنے اپنے میچز میں جیت حاصل کر کے فیصلہ کن مرحلے کی جانب ایک اور قدم بڑھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈکپ کے تیسرے روز کھیلے گئے میچز میں آسٹریلیا نے آذربائیجان، جرمنی نے انگلینڈ اور بھارت نے سیرالیون کو آﺅٹ کلاس کر دیا۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 53 پوائنٹس بنائے جبکہ آذربائیجان نے 24 پوائنٹس کئے اور یوں کینگروز کے پہلوانوں نے یہ میچ باآسانی 27 پوائنٹس سے یہ میچ جیت لیا۔
دوسرے میچ کے دوران جرمنی نے انگلینڈ کی ٹیم کو 21 پوائنٹس سے شکست دی، میچ کے اختتام پر جرمنی نے 49 جبکہ انگلینڈ نے 28 پوائنٹس بنائے۔تیسرے میچ کے دوران بھارت نے حریف ٹیم سیرالیون کو باآسانی شکست دیدی۔میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم سیر الیون کی ایک بھی نہ چلنے دی اور میچ با آسانی طور پر 18 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے اپنے نام کر لیا۔