کراچی (نمائندہ خصوصی) عالمی منڈی میں سونا سستا ہوگیا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔
صرافہ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 1581 ڈالر ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے ہیں جہاں فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہو کر 90 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 77 ہزار 846 روپے کا ہوگیا ہے۔