• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اگر آپ بھی پٹرول کے پیسے بچانے کیلئے ہائبرڈ گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر یہ خبر ضرور پڑ ھ لیں کیونکہ۔۔

Feb 20, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتیں پاکستان میں بہت بڑھ چکی ہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگ ہائبرڈ کاروں کی طرف راغب ہو رہے ہیں کیونکہ ان کا تیل کا خرچ دیگر کاروں کی نسبت بہت کم ہوتا ہے۔اگر آپ بھی تیل کی بچت کرنے کے لیے ہائبرڈ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ پاک وہیلز نے اپنی ایک رپورٹ میں 2020ءکی پانچ بہترین ہائبرڈ کاروں کی تفصیل بیان کی ہے جو آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں سب سے بہترین ہائبر گاڑی ’Toyota Prius‘ ہے۔ یہ 134ہارس پاور طاقت کی 1800سی سی گاڑی ہے جو ایک لیٹر میں 36سے 40کلومیٹر کرتی ہے۔ اس نئی گاڑی کی قیمت 83لاکھ 70ہزار روپے تک ہے لیکن اگر آپ سیکنڈ ہینڈ خریدتے ہیں تو کنڈیشن کے اعتبار سے یہ آپ کو 15سے70لاکھ کے درمیان مل سکتی ہے۔

دوسرے نمبر پر Toyota Aquaہے۔ یہ 72ہارس پاور طاقت کی حامل گاڑی ہے جو 30کلومیٹر فی لیٹر سے زیادہ کی مائیلج دیتی ہے۔ یہ آپ کو سیکنڈ ہینڈ 14لاکھ سے 36لاکھ کے درمیان مل سکتی ہے۔ تیسرے نمبر پر Honda Vezelہے جو 160ہارس پاور طاقت رکھتی ہے اور 20کلومیٹر فی لیٹر سے زائد مائیلج دیتی ہے۔ اس کی قیمت18لاکھ سے 60لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔ چوتھے نمبر پر Honda Fitہے جو 1500سی سی انجن کی حامل کار ہے۔ اس کی قیمت ماڈل اور کنڈیشن کے لحاظ سے 15لاکھ سے 33لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے۔ پانچویں نمبر پر Toyota Corolla Axio Hybridہے جو 1500سی سی انجن کی حامل ہے اور 30کلومیٹر فی لیٹر سے زائد کی مائیلج دیتی ہے۔ یہ گاڑی آپ کو 24لاکھ روپے سے 40لاکھ روپے کے درمیان مل سکتی ہے۔