ساہیوال( )ساہیوال میں دھوبی محلہ نزد شیخ برکت مسجد کے ساتھ کچھ عرصہ سے مال آف ساہیوال کےء نام سے ایک پلازہ تعمیر ہو رہا ہے جس کو علی کنسٹریکشن کمپنی لاہور نے اس کو تعمیر کرنے کے لئے ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ گزشتہ رات تقریبا 12بجے کے قریب اس پلازے میں علی کنسٹریکشن کمپنی کا ملازم سو رہا تھا کہ چند افراد نے اس رحمت نامی شخص پر حملہ کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔رحمت کا کہنا ہے کہ تقریبا 8بجے کے قریب ایک شخص پلازہ میں آیااور انکوائری کرنے لگا کہ یہ بینرکس نے لگایا ہے جو فائیلر و بلڈرز کی جانب سے احتجاجی طور پر لگایا گیا تھا۔مال آف ساہیوال کے مالکان شیخ اقبال،شیخ اعجاز،شیخ بلال،شیخ زیاز نے تقریبا 14کروڑ سے زائد رقم فائیلر حضرات کی کھا گئے ہیں اور علی کنسٹریکشن کمپنی کے بھی تقریبا7کروڑ روپے ادا نہیں کررہے جس کی وجہ سے تمام فائیلر حضرات ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔گزشتہ رات تقریبا 12بجے کے قریب میں حسب معمول سو ہا تھا کہ شیخ زیاد، شیخ بلال اور ان کے ساتھ چند افراد پلازے میں آئے اور آتے ہی مجھے مارنا شروع کر دیا انہوں نے میرے کپڑے پھاڑ دئیے اور مجھے گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کرنے لگے جس پر میں نے شورواویلہ شروع کر دیا۔میرا آواز سن کر محلے دار گھروں سے باہر آگئے۔ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے جس پر محلے داروں کی منت سماجت کرنے پر تمام لوگ وہاں سے چلے گئے میں نے ریسکیو15پر کال کی جس پر پولیس نے فوری کاروائی شروع کر دی ان ملزمان کے خلاف انداج مقدمہ کے لئے میں نے درخواست دے دی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان۔وزیر اعلیٰ پنجاب۔آئی جی پنجاب۔آرپی او ساہیوال ڈویژن۔ڈی پی او ساہیوال اور تمام اداروں سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دیلایا جائے مجھے ان ملزمان سے خطرہ ہے کہ مجھے یہ لوگ جان سے نہ مار دیں مجھے تحفظ فراہم کیا جائے