• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ ہائیکورٹ ،بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ سے 3 ہفتوں میں جواب طلب

Feb 25, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے وکیل اختر حسین عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی سکیورٹی سے متعلق وفاقی حکومت تعاون نہیں کرتی ،سندھ ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ وی آئی پیز کی سکیورٹی کا طریقہ کار بتائے ۔