• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکہ نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا، بھارت کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا، کتنے ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

Feb 25, 2020

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) امریکہ چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا، دونوں ممالک کے درمیان سالانہ 88 ارب ڈالر کی باہمی تجارت ہوتی ہے۔

بھارت کی وزارت تجارت کے مطابق 2018-19 کے دوران امریکہ اور بھارت کے درمیان 87 ارب 95 کروڑ ڈالر کی باہمی تجارت ہوئی، اسی عرصے کے دوران چین کے ساتھ بھارت کی باہمی تجارت کا حجم 87 ارب 70 لاکھ ڈالر رہا۔

اپریل سے دسمبر 2019-20 کے دوران امریکہ اور بھارت کی باہمی تجارت کا حجم 68 ارب ڈالر رہا جبکہ اسی عرصے میں بھارت کی چین کے ساتھ 64 ارب 96 کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی۔

2018-19 کے دوران بھارت کی امریکہ کے ساتھ باہمی تجارت 16 ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس تھی جبکہ اسی عرصے کے دوران چین کے ساتھ بھارت کو تجارت میں 53 ارب 56 کروڑ ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا۔